دریائے سین کاآلودہ پانی ،مردوں کا اولمپک ٹرائیتھلون ملتوی

دریائے سین کاآلودہ پانی ،مردوں کا اولمپک ٹرائیتھلون ملتوی

پیرس(سپورٹس ڈیسک ) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع دریائے سین کے پانی کا معیار بہتر نہ ہونے کی وجہ سے مردوں کا اولمپک ٹرائیتھلون ملتوی کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیرس کے دریائے سین میں گزشتہ روز مردوں کے اولمپک ٹرائیتھلون کا انعقاد کیا جانا تھا جسے پانی کے معیار سے متعلق خدشات کے پیش نظر ملتوی کردیا گیا ہے ۔ اولمپکس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ آج مردوں کے ٹرائیتھلون کے انعقاد کی کوشش کرے گی۔واضح رہے کہ خواتین کا مقابلہ بھی آج ہی شیڈول ہے لیکن دونوں، مردوں اور خواتین کے مقابلوں کا عمل میں آنا پانی کے ٹیسٹ سے مشروط ہے ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حالیہ بارش کے باعث دریائے سین کا پانی آلودہ ہوا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں