58 سالہ دینگ ژینگ اولمپکس میں چلی کی نمائندگی کرنیوالی کھلاڑی

58 سالہ دینگ ژینگ اولمپکس میں چلی کی نمائندگی کرنیوالی کھلاڑی

پیرس (سپورٹس ڈیسک)سپورٹس کو عمومی طور پر نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مخصوص سمجھا جاتا ہے مگر پیرس اولمپکس میں 58 سالہ دینگ ژینگ نے چلی کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے ۔

ٹیبل ٹینس کی اس عمر رسیدہ کھلاڑی کی پیدائش چین کے صوبے گوانگ ژو میں 1966 میں ہوئی تھی۔ ان کی والدہ ٹیبل ٹینس کی کوچ تھیں۔ ٹیبل ٹینس کے قوانین میں تبدیلی نے ان کے کیریئر کو بری طرح متاثر کیا اور وہ دلبرداشتہ ہوکر صرف 20 سال کی عمر میں ریٹائر ہوگئیں۔دینگ ژینگ نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قوانین میں تبدیلی سے میرا کھیل بہت متاثر ہوا تھا۔1989 میں دینگ ژینگ کی زندگی نے اس وقت نیا موڑ لیا جب چلی میں انہیں ایک سکول میں ٹیبل ٹینس کے کوچ کی ذمے داریاں نبھانے کی پیش کش کی گئی۔ پھر انہوں نے 2023 میں 57 سال کی عمر میں ساؤتھ امریکن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کیا۔ اور گزشتہ برس پین امریکن گیمز میں شاندار کارکردگی کے بعد انہیں رواں سال پیرس میں ہونے والے اولمپک گیمز میں چلی کی نمائندگی کے لیے منتخب کرلیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں