دورہ پاکستان کیلئے بنگلہ دیش اے ٹیم کا اعلان ، مشفیق الرحیم اور مومن الحق بھی شامل

 دورہ پاکستان کیلئے بنگلہ دیش  اے ٹیم کا اعلان ، مشفیق الرحیم  اور مومن الحق بھی شامل

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک )بی سی بی نے دورہ پاکستان کے لئے بنگلہ دیش اے ٹیم کا اعلان کر دیا، سابق بنگلہ دیشی کپتان مشفیق الرحیم سمیت تنظیم حسن ثاقب اور رجا الرحمان راجہ بھی اے ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔

 بنگلہ دیش اے ٹیم آئندہ ماہ پاکستان شاہینز کے خلاف 2 چار روزہ اور تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ پہلا چار روزہ میچ 10 اگست اور دوسرا 17 اگست کو ہوگا۔ تین ون ڈے میچز 23، 25 اور 27 اگست کو شیڈول ہیں، تمام میچز اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں