ڈچ اولمپئن کا حجاب پہن کر گولڈ میڈل،مداح خوش

ڈچ اولمپئن کا حجاب پہن کر گولڈ میڈل،مداح خوش

پیرس (سپورٹس ڈیسک )پیرس اولمپکس میں نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والی میراتھون کی فاتح صِفان حسن نے فرانس میں خواتین کے حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف احتجاجی طور پر حجاب پہن کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔

صِفان حسن نے خواتین کی میراتھون میں آخری لمحات میں برتری حاصل کی اور گولڈ میڈل حاصل کرنے کے لیے پوڈیم پر مرون رنگ کا حجاب پہن کر آئیں۔ڈچ ایتھلیٹ کی حجاب پہنے گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں اور صارفین کی جانب سے ان کے اس اقدام کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے اُنہیں اس اقدام پر ایک بہادر اور عظیم خاتون قرار دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں