ٹاپ اینڈ ٹی20:پاکستان شاہینز نے تسمانیہ ٹائیگرز کو ہرادیا

ٹاپ اینڈ ٹی20:پاکستان شاہینز نے تسمانیہ ٹائیگرز کو ہرادیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان شاہینز نے ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اپنے تیسرے میچ میں تسمانیہ ٹائیگرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز کی تین میچوں میں یہ دوسری کامیابی ہے ۔پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر تسمانیہ ٹائیگرز کو بیٹنگ کی دعوت دی، جو صرف 124 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ تسمانیہ ٹائیگرز کی جانب سے جیک ڈورین 26رنز بنا کر نمایاں رہے ۔پاکستان شاہینز کی جانب سے عمران جونیئر نے صرف 18 رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں جبکہ عباس آفریدی اور جہانداد خان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔تسمانیہ ٹائیگرز کے پاکستان شاہینز نے 15.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ صاحبزادہ فرحان نے 45 رنز بنائے جبکہ عمیر بن یوسف نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں