ون ڈے میں بابر کی بادشاہی برقرار، شاہین کی بھی ترقی

ون ڈے میں بابر کی بادشاہی برقرار، شاہین کی بھی ترقی

دبئی (سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی ون ڈے فارمیٹ میں پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔بیٹرز میں بابراعظم کی بادشاہی تاحال برقرار ہے ۔۔

وہ 824 رینٹنگ پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ بھارتی کپتان روہت شرما ایک درجہ ترقی پاکر 765 پوائنٹس کیساتھ دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں ،بھارت کے ہی شبمن گل 763، ویرات کوہلی 746 پوائنٹس کیساتھ تیسری اور چوتھی پوزیشن پر قابض ہیں۔بالرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ شاہین آفریدی 2 درجے ترقی پاکر 9ویں سے 7ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔اسی طرح ون ڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں