ہاردیک پانڈیا کیبرطانوی گلوکارہ جیسمین والیہ سے قربتیں

 ہاردیک پانڈیا کیبرطانوی گلوکارہ جیسمین والیہ سے قربتیں

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا نے اپنی اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ سے طلاق کے کچھ ہی روز بعد برطانوی گلوکارہ جیسمین والیہ سے قربتیں بڑھادی ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 30 سالہ ہاردیک پانڈیا اور 29 سالہ جیسمین والیہ کی ڈیٹنگ کی افواہیں زیرِ گردش ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ دونوں یونان میں ساتھ چھٹیاں گزار رہے ہیں۔ ہاردیک پانڈیا اور جیسمین والیہ کی قربت کی افواہیں اْس وقت شروع ہوئی تھیں جب مداحوں نے غور کیا کہ یہ دونوں سوشل میڈیا پر ایک ہی جگہ سے ایک جیسی تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں نے ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی ایک دوسرے کو فالو کرنا شروع کر دیا ہے ۔ برطانوی گلوکارہ اور ٹیلی ویژن کی شخصیت جیسمین والیہ کی میوزک انڈسٹری میں ایک پہچان ہے اور وہ کافی مشہور ہیں، وہ انگلینڈ میں بھارتی نژاد والدین کے ہاں پیدا ہوئی تھیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں