قذافی، نیشنل، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیمز کے ڈیزائن کی حتمی منظوری

قذافی، نیشنل، راولپنڈی کرکٹ  سٹیڈیمز کے ڈیزائن کی حتمی منظوری

لاہور(سپورٹس ڈیسک )چیئرمین پی سی بی محسن نقوی برطانیہ میں انٹرنیشنل سٹیڈیمز ڈیزائن کرنے والی دنیا کی معروف کمپنی بی ڈی پی پیٹرن کے ہیڈ آفس پہنچے۔۔

 اور بی ڈی پی پیٹرن کے چیئرمین کرس ہارڈنگ ، سپورٹس ڈویژن کے سربراہ، ڈائزین ڈائریکٹر، انجینئرنگ و آرکیٹیکٹ حکام سے ملاقات کی جبکہ قذافی سٹیڈیم، نیشنل سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کے ڈائزین کی حتمی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل تینوں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں