جشن آزادی باسکٹ بال چیمپئن شپ میں پنجاب نے میدان مار لیا

جشن آزادی باسکٹ بال چیمپئن شپ میں پنجاب نے میدان مار لیا

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر) جشن آزادی بین الصوبائی باسکٹ بال چیمپئن شپ کا مینز اور وویمنز ٹائٹل پنجاب نے جیت لیا۔

پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں پانچ روزہ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ایونٹ کے مینز فا ئنل میں پنجاب نے سنسنی خیزمقابلے کے بعد خیبر پختونخوا کو 68 کے مقابلے میں 69 پوائنٹس سے شکست دیکر ٹائٹل جتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ اسلام آباد اے اور اسلام آباد بی کی ٹیموں کے مابین تیسری پوزیشن کا میچ اسلام آباد اے نے 62-67 پوائنٹس سے جیتا۔ویمنز ایونٹ کے فائنل میں پنجاب نے اپنے شاندار کھیل کی بدولت اسلام آباد اے کو 17 کے مقابلے میں 64 پوائنٹس سے شکست دیتے ہوئے ویمنر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں سندھ نے اسلام آباد بی کو 29-50 پوائنٹس سے شکست دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں