عذرا فاروق مالدیپ میں موسٹ ویلیو ایبل والی بال پلیئر قرار

 عذرا فاروق مالدیپ میں موسٹ ویلیو ایبل والی بال پلیئر قرار

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان ویمن والی بال ٹیم کی کھلاڑی عذرا فاروق کو کنگز کپ مالدیپ میں موسٹ ویلیو ایبل پلیئر قرار دے دیا گیا۔عذرا فاروق نے اس ایونٹ میں ایم کے کلب کی نمائندگی کی ۔۔

انہوں نے ناصرف اپنی ٹیم کو چاروں میچز میں فتح دلائی بلکہ ہر میچ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا، ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت ان کی ٹیم نے ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔اس ایونٹ میں عذرا فاروق نے انفرادی طور پر 6 ٹرافیاں حاصل کیں جن میں 4 پلیئر آف دی میچ، 1 موسٹ ویلیو ایبل پلیئر اور 1 ٹاپ 6 پلیئر کی ٹرافی شامل ہے ۔عذرا کی یہ کامیابیاں ناصرف ان کے لیے بلکہ پاکستان کی خواتین والی بال کے لیے بھی فخر کا باعث ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں