پہلا ٹیسٹ،بنگال ٹائیگرز کو گھیرنے کیلئے4پیسرز کا انتخاب

پہلا ٹیسٹ،بنگال ٹائیگرز کو گھیرنے کیلئے4پیسرز کا انتخاب

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 11 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔

،بنگال ٹائیگرزکو گھیرنے کیلئے 4پیسرزکا انتخاب کیاگیاہے ،پہلا ٹیسٹ کل سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔پاکستان ٹیم چار فاسٹ باؤلرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ شان مسعود پہلی مرتبہ ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ جیسن گلیسپی پہلی بار پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ہوںگے ۔پلیئنگ الیون شان مسعود (کپتان) ،سعود شکیل(نائب کپتان)،عبداللہ شفیق، بابراعظم، خرم شہزاد، محمد علی، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے ۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف کل 13 ٹیسٹ میچزکھیلے ہیں جن میں سے 12 جیتے اور ایک ٹیسٹ میچ ڈرا ہوا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں