ہتھورا سنگھے بنگلہ دیش کے حالات پر بات کرتے آبدیدہ

 ہتھورا سنگھے بنگلہ دیش کے حالات پر بات کرتے آبدیدہ

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ چندیکا ہتھوراسنگھے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران ملکی صورتحال کے حوالے سے۔

 سوال پر آبدیدہ ہوگئے ۔چندیکا ہتھوراسنگھے نے ایک بنگالی صحافی کے سوال پر کہا کہ بنگلہ دیش میں کئی خاندانوں نے اپنے پیاروں کی جان گنوائی،میری آنکھوں کے سامنے کئی لوگوں کو گولی لگی، بہت جذباتی صورتحال تھی۔ مجھے نہیں معلوم کہ اب بنگلہ دیش میں کیا ہو رہا ہے ، مجھے اپنا کنٹریکٹ پورا کرنا ہے ، اگر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے مجھے تبدیل کرنا ہوا تو فیصلہ منظور ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی پِچ فاسٹ باؤلرز اور بیٹنگ کیلئے سازگار لگ رہی ہے ۔ بنگلہ دیش کے سکواڈ میں باصلاحیت فاسٹ باؤلرز ہیں، دو سپن آل رائونڈر بھی موجود ہیں۔بنگالی ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کنڈیشنز نہیں بلکہ میرٹ پر سپنرز کو سکواڈ میں منتخب کیا،لاہور میں بھی تین روز بھرپور پریکٹس کی۔ ٹیسٹ سکواڈ کے 6کھلاڑیوں نے بنگلہ دیش اے کیلئے کھیل کر پریکٹس کی۔انہوں نے کہا کہ وہ بنگلہ دیشی سپن کوچ مشتاق احمد کو 1998 سے جانتے ہیں، بنگلہ دیش کی کوچنگ ٹیم میں اچھی شمولیت ہے ، مشتاق احمد اپنا انگلینڈ اور پاکستان میں کام کرنے کا تجربہ شیئر کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں