کمر کی تکلیف ،پیسر عامرجمال قومی ٹیسٹ سکواڈ سے باہر

کمر کی تکلیف ،پیسر عامرجمال قومی ٹیسٹ سکواڈ سے باہر

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے سکواڈ سے فاسٹ باؤلر عامر جمال کو ریلیز کر دیا گیا۔

عامر جمال کی بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لئے سکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط تھی۔پی سی بی کے مطابق عامر جمال کو اب نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس پر کام کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔ عامر جمال کمر کی تکلیف سے ریکور کر رہے ہیں، انہیں کمر کی تکلیف کاؤنٹی کرکٹ کے دوران ہوئی تھی۔ قومی سکواڈ سے کامران غلام اور ابرار احمد کو پہلے ہی ریلیز کیا جا چکا ہے جو پاکستان شاہینز کی جانب سے آج سے 23اگست تک بنگلہ دیش اے کے خلاف چار روزہ میچ کھیلیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں