کامران غلام پاکستان شاہینز کی قیادت ملنے پر جیت کیلئے پرجوش

کامران غلام پاکستان شاہینز کی قیادت ملنے پر جیت کیلئے پرجوش

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان شاہینز کے کپتان کامران غلام کا کہنا ہے کہ دوسرے چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینز کی قیادت کرنا میرے لئے بہت اچھا موقع ہے۔

 ،میں خود کو اس رول میں دیکھ کر اور اپنی قیادت اور بیٹنگ سے ٹیم کی مدد کرنے کیلئے پرجوش ہوں۔ہم دوسرا چار روزہ میچ جیت کر سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے جو ریڈبال کے مصروف سیزن میں کھلاڑیوں کیلئے اعتماد میں اضافہ کرے گا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم اسلام آباد کلب کی کنڈیشنز سے بخوبی واقف ہیں اور ہم پہلے چار روزہ میچ کے دوران حاصل کردہ تجربے سے زیادہ سے زیادہ سیکھنے کی کوشش کریں گے ۔ سکواڈ میں شامل ہونے والے نئے کھلاڑی پرجوش ہیں اور امید ہے کہ وہ دوسرے میچ میں شاہینز کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔بنگلہ دیش اے کے کپتان انعام الحق کا کہنا ہے کہ اپنے سکواڈ میں کچھ تبدیلیوں کے بعد اب ہم دوسرے چار روزہ میچ میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے پر توجہ رکھے ہوئے ہیں۔ پہلے چار روزہ میچ کا تجربہ یقینی طور پر اس میچ میں ہماری مدد کرے گا۔ شاہینز سکواڈ کی طرح ہماری ٹیم میں بھی کچھ تبدیلیاں ہوئی ہیں جس میں زیادہ تجربہ کار کھلاڑی ٹیسٹ سکواڈ کیلئے گئے ہیں لیکن مجھے نوجوان کھلاڑیوں پر بہت اعتماد ہے کیونکہ وہ باصلاحیت ہیں اور ہم اپنی صلاحیتوں کا بہترین انداز میں اظہار کرتے ہوئے حریف ٹیم کو چیلنج کرنے کے منتظر ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں