ارشد ندیم کے پاس 47کروڑ روپے کیش انعام جمع ہوگیا

ارشد ندیم کے پاس 47کروڑ روپے کیش انعام جمع ہوگیا

لاہور(آئی این پی)پاکستان کو پیرس اولمپکس میں40برسوں بعد گولڈ میڈل جتوانے والے جیولین کھلاڑی ارشد ندیم کروڑوں روپے کے مالک بن گئے ہیں ۔

ارشدندیم اورنیرج چوپڑا کو ملنے والے تحائف اور 9اگست کے بعد ان کی مالیت میں ہونے والے بڑے اضافے کا موازنہ کیا جا رہا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کے سرفہرست دو جیولن پھینکنے والوں کا تعلق جنوبی ایشیا سے ہے ۔جی کیو انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق نیرج چوپڑا کی کل مالیت 4.5 ملین ڈالر تقریبا 37 کروڑ روپے ہے ۔گولڈمیڈل جیتنے کے بعدارشد ندیم کی نیٹ ورتھ 47 کروڑ روپے کیش، 7 اپارٹمنٹس اور 9 لگژری گاڑیوں پر مبنی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں