پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 6 پوائنٹس سے محروم

 پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 6 پوائنٹس سے محروم

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر )پنڈی ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے پاکستان کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں چھ پوائنٹس کم ہوگئے ۔

آئی سی سی کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کے دوران پاکستان کو چھ اوورز کم ہونے پر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 6 پوائنٹس سے محروم ہونا پڑا ہے جبکہ میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے ۔بنگلا دیش کو بھی سلو اوور ریٹ پر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تین پوائنٹس سے محروم کر دیا گیا جبکہ میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ بنگلادیش کے تین اوورز کم پائے گئے ۔پاکستان کے کپتان شان مسعود اور بنگلادیشی کپتان نجم الحسین شانتو نے مجوزہ سزا کو قبول کر لیا ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سٹینڈنگ میں آٹھویں نمبر پر برقرار ہے جبکہ تین پوائنٹس کم ہونے کی وجہ سے بنگلا دیش پانچویں پوزیشن سے ساتویں نمبر پر آگیا، انگلینڈ چھٹے سے چوتھے نمبر پر جبکہ سری لنکا پانچویں نمبر پر آگیا ہے ۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے اتوار کو پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں