شعیب ملک چیمپئنز کپ میں اسٹالینز کے مینٹور ہونگے

شعیب ملک چیمپئنز کپ میں اسٹالینز کے مینٹور ہونگے

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) سابق کپتان اور دو بار کے آئی سی سی ایونٹ فاتح شعیب ملک آئندہ ماہ ہونے والے چیمپئنز کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں اسٹالینز کے مینٹور ہونگے۔۔۔

 شعیب ملک نے اسٹالینز کا مینٹور مقرر ہونے پر خوشی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس ایک ایسی ٹیم ہے جس کے ساتھ میں نے ایک کھلاڑی اور کپتان کے طور پر کئی یادگار لمحات شیئر کیے ہیں۔ کھلاڑی اور کپتان کی حیثیت سے کھیلنے کے بعد مینٹور کے کردار میں واپسی ناقابل بیان ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں