ہاکی فیڈریشن کا یورپ میں سیاسی پناہ کا الزام کھلاڑیوں نے مسترد کردیا

ہاکی فیڈریشن کا یورپ میں سیاسی پناہ  کا الزام کھلاڑیوں نے مسترد کردیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ہاکی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے یورپ میں سیاسی پناہ سے متعلق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے الزامات کی تردید کردی۔

 کھلاڑیوں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی پناہ نہیں لی نہ درخواست دی، یورپ میں لیگ کھیل رہے ہیں،کھلاڑی کوئی دوسری ملازمت نہیں کر رہے ، فیڈریشن کو ایشین چیمپئنز ٹرافی کے عدم دستیابی سے آگاہ کردیا تھا۔دریں اثناپی ایچ ایف کاکہناہے کہ کھلاڑیوں کے پاسپورٹ کینسل کرانے کیلئے وزارت داخلہ سے رابطہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں