میرے اور کوچ کے درمیان معاملات ٹھیک ہیں: عماد شکیل بٹ

میرے اور کوچ کے درمیان  معاملات ٹھیک ہیں: عماد شکیل بٹ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے کہا ہے کہ کچھ خبریں آ رہی تھیں کہ کپتان اور کوچ کے درمیان معاملات خراب ہیں۔

 میرے اور کوچ کے درمیان معاملات ٹھیک ہیں، ایسی کوئی بات نہیں ہے ۔ ایسی غلط خبریں چلانے والوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان اور ٹیم کو سپورٹ کریں۔ اس وقت اپنی ٹیم کے ساتھ ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے چین میں موجود ہوں، ٹیم اور مینجمنٹ سمیت کوچنگ سٹاف میرے ساتھ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں