ورلڈ بیچ کبڈی چیمپئن شپ کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع

ورلڈ بیچ کبڈی چیمپئن شپ کیلئے قومی  کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)ورلڈ بیچ کبڈی چیمپئن شپ کے لئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے ۔

چیمپئن شپ 25 سے 30 ستمبر تک ایران میں کھیلی جائے گی تربیتی کیمپ کیلئے 18 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں عثمان احمد، آفاق خان، شعیب ممتاز علی، جنید خان، کاشف رزاق، مدثر علی، محمد صفیان، بلال خان، عثمان خالد، عثمان غنی، فرحان علی، محمد امجد علی، اخلاق احمد، محمد عثمان ارشد، محمد عمران، وقار علی، سید الملوک خان اور فرمان علی شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں