رونالڈو کیریئرمیں 900گول سکورکرنیوالے دنیاکے پہلے فٹبالر

 رونالڈو کیریئرمیں 900گول سکورکرنیوالے دنیاکے پہلے فٹبالر

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پرتگال کے سٹار فٹبالر اور گول سکورنگ مشین کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخی اعزاز اپنے نام کرلیا ۔۔

یورپی نیشنز کپ کے افتتاحی میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کروشیا کے خلاف اپنے کیریئر کا 900 واں گول سکور کرکے انٹرنیشنل فٹبال میں 900 گول بنانے والے پہلے فٹبالر بن گئے ۔میچ کے 34 ویں منٹ میں نونو مینڈس کے ڈیپ کراس سے جیسے ہی رونالڈو نے گول اسکور کیا وہ تیزی سے فیلڈ سے باہر آئے اور مسلمانوں کے انداز میں سجدہ کیا اور رونے لگے ۔ پرتگال کے تمام کھلاڑیوں نے ایک منفرد سنگ میل عبور کرنے پر رونالڈو کو گھیرے میں لے کر مبارک باد دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں