اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز،75ارب منافع

اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز،75ارب منافع

کراچی (بزنس رپورٹر) اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔کے ایس ای 100انڈیکس 572پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 15ہزار844پوائنٹس پرجاپہنچا۔۔

اس دوران سرمایہ کاروں کو 75ارب روپے کا منافع ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم14319ارب روپے پر جا پہنچا جبکہ 53فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکاآغاز مثبت زون میں ہوا۔ آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کیمیکلز، کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سیز اور بجلی کی پیداوار سمیت اہم شعبوں میں زبردست خریداری دیکھی گئی۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30 اورآل شیئرز انڈیکس میں بھی تیزی رہی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں