انٹربینک میں ڈالر کی قدرکم،تولہ سونا500روپے مہنگا

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 6پیسے کی کمی سے 278.65 روپے کاہوگیا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر6پیسے کے اضافے سے 281.17روپے پر جاپہنچا۔
دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا5ڈالر کے اضافے سے 2708 ڈالر فی اونس کاہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 500روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 82 ہزار 900 روپے پرجاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونا429 روپے کے اضافے سے دو لاکھ 42ہزار541 روپے کا ہوگیا۔