ٹینس سٹار اعصام الحق ٹا ئیفا ئیڈ کا شکار ڈیوس کپ ٹا ئی میں شرکت مشکل

ٹینس سٹار اعصام الحق ٹا ئیفا ئیڈ کا شکار  ڈیوس کپ ٹا ئی میں شرکت مشکل

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ٹینس سٹار اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق ٹائیفائیڈ کاشکار ہوگئے ۔۔۔

جس کے باعث انکی ڈیوس کپ ٹا ئی میں شرکت مشکل ہوگئی ہے ۔ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کیلئے پاکستان ڈیوس کپ ٹیم ہفتہ کواسلام آباد سے بارباڈوس روانہ ہو ئی جہاں وہ 14 ستمبر کو میزبان حریف کیخلاف ڈیوس کپ ٹا ئی میں مدمقابل ہوگی۔ ٹیم کیساتھ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق کو بطور پلیئر ساتھ جانا تھا لیکن ٹائیفائیڈ کا شکار ہونے کے باعث وہ ٹیم کے ساتھ روانہ نہ ہوسکے اورانکے ڈیوس کپ ٹا ئی میں شرکت کے امکانات کم ہوگئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں