امریکا میں کرکٹ فیسٹیول، کنسرٹ بھی ہو گا

امریکا میں کرکٹ  فیسٹیول، کنسرٹ بھی ہو گا

ڈیلس(سپورٹس ڈیسک )نیشنل کرکٹ لیگ (این ایل سی) کے سی ای او، اے زی قاسمی نے اعلان کیا ہے کہ شائقین ایک ناقابلِ فراموش کرکٹ فیسٹیول کے لیے تیار ہو جائیں۔۔

لیگ ڈیلس میں شائقین 4 سے 14 اکتوبر 2024ء تک کرکٹ کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں سنیل گواسکر، وسیم اکرم، دلیپ وینگسرکر، سر ویو رچرڈز، شاہد آفریدی، محمد نبی، شکیب الحسن، اینجلو میتھیوز، وینکٹیش پرساد، ڈینی موریسن، مکی آرتھر، سنتھ جے سوریا، عمران طاہر اور دیگر کو ڈیلس کرکٹ گراؤنڈ میں مقابلہ کرتے دیکھ سکیں گے ۔ میچز کے ساتھ ساتھ شائقین مشہور فنکار میکا سنگھ، جاوید علی اور دیگر کی لائیو پرفارمنس کا بھی مزہ لے سکیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں