بھارتی باکسرجوروال کا سامنا کرنے کیلئے بھر پور تیاری کر رہاہوں:عثمان وزیر

بھارتی باکسرجوروال کا سامنا کرنے کیلئے  بھر پور تیاری کر رہاہوں:عثمان وزیر

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر )پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھارتی باکسر جوروال کے خلاف اپنی آئندہ فائٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے۔۔

 کہ بھارتی حریف باکسر جوروال کا سامنا کرنے کے لئے بھر پور تیاری کر رہاہوں ،امید ہے کہ باکسنگ کے اس اہم مقابلے میں بھی کامیابی حاصل کروں گا۔ اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز آئی ایٹ تھری میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارتی باکسر کے خلاف یہ سنسنی خیز مقابلہ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں