بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 21 نومبر سے 3 دسمبر تک پاکستان میں کھیلا جائیگا

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 21 نومبر سے  3 دسمبر تک پاکستان میں کھیلا جائیگا

ملتان(سپورٹس ڈیسک )بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 21 نومبر سے 3 دسمبر تک پاکستان میں کھیلا جائے گااس ورلڈ ورکپ میں 7 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور یہ میچز ملتان ، لاہور اور فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے ۔

ملتان میں ہونے والے کرکٹ میچوں کے انتظامات کے سلسلے میں ڈائریکٹر مارکیٹنگ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید محمد سلمان طارق نے منگل کے روز ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر فواد ہاشم ربانی نے کہاکہ ملتان میں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ ورکپ کے میچوں کا انعقاد جنوبی پنجاب کے لئے اعزاز ہے ۔ شاندار انتظامات کئے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں