ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ جیتنے والی ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال

ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ جیتنے  والی ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال

کراچی (سپورٹس ڈیسک )ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم سری لنکا سے وطن پہنچ گئی، جہاں ورلڈ چیمپئن عفان سلمان سمیت پوری ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔ کراچی ائیرپورٹ پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ۔

کھلاڑیوں کے اہل خانہ اور مداحوں نے کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے ۔واضح رہے کہ پاکستان نے ریکارڈ پانچویں بار ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ جیتی ہے ۔16 سالہ عفان سلمان ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن بنے ۔ پاکستان ریکارڈ 5 مرتبہ ورلڈ یوتھ چیمپئن شپ جیتنے والا پہلا ملک ہے ۔چیمپئن شپ کی ٹیم ٹرافی بھی پاکستان نے جیتی۔ ایونٹ میں پاکستان کے 4 پلئیرز نے ٹاپ 10 میں فنش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں