انڈر 19چیمپئن شپ شروع ہونے کے پہلے روز ہی ملتوی

 انڈر 19چیمپئن شپ شروع ہونے کے پہلے روز ہی ملتوی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی انڈر 19 تھری ڈے چیمپئن شپ اور ون ڈے انڈر 19 کپ کو شروع ہونے کے پہلے روز ہی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری مختصر اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز سے شروع ہونے والی قومی انڈر 19 تھری ڈے چیمپئن شپ کے میچز کو ملتوی کر دیا ہے ، چیمپئن شپ میں تھری ڈے اور انڈر 19 کپ میں ون ڈے میچز ہونا تھے ۔پی سی بی کے مطابق ان مقابلوں کو ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے ، نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔پی سی بی کا یہ اعلان تھری ڈے مقابلوں کے پہلے راؤنڈ کے پہلے روز کے اختتام پر آیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف سینٹرز پر ہونے والے گزشتہ روز کے کھیل کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں