چیمپئنز کپ:افتتاحی میچ میں مارخورز نے پینتھرز کوہرادیا
فیصل آباد (سپورٹس ڈیسک )چیمپئنز ون ڈے کپ کے افتتاحی میچ میں مارخورز نے پینتھرز کو160رنزسے شکست دیدی ،مارخورنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز سکور کیے اور پینتھرز کو جیت کے لیے 348 رنز کا ہدف دیا۔
کامران غلام نے 102 گیندوں پر 115 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،جس میں ان کے 6چھکے بھی شامل تھے ۔افتخار احمد اور عبدالصمد نے نصف سنچریاں سکور کیں، کپتان محمد رضوان 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، پینتھرز کی جانب سے محمد حسنین اور مبصر خان نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،ہدف کے تعاقب میں پینتھرز کی پوری ٹیم 34.5اوورزمیں 187رنزبناکر پویلین لوٹ گئی ۔کامران غلام کومین آف دی میچ قراردیاگیا۔