محمد رضوان کی پریکٹس سیشن کے دوران فینز کو نماز پڑھنے کی تلقین، ویڈیو وائرل
فیصل آباد (سپورٹس ڈیسک )فیصل آباد میں ہونے والے چیمپئنز ون ڈے کپ کی ٹیم وولوز کے کپتان محمد رضوان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پریکٹس سیشن دیکھنے کے لیے آئے فینز کو نماز پڑھنے کی تلقین کر رہے ہیں۔
محمد رضوان کہتے ہیں اگر ہم اچھے کام کرنے والے بن جائیں تو ملک بہتر جگہ پہنچ جائے گا، ساتھ ہی ان کا فینز کو کہنا تھا کہ ادھر سے واپس جا کر نماز پڑھ لینا۔ ایک ایکس صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان پارٹ ٹائم کرکٹر جبکہ فل ٹائم مولانا ہیں۔ رجب علی نے محمد رضوان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اچھی اداکاری کر لیتے ہیں۔