انٹرنیشنل سکواش کے فائنل میں احسن ایاز کو شکست

انٹرنیشنل سکواش کے فائنل میں احسن ایاز کو شکست

نیو جرسی(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی سکواش کھلاڑی احسن ایاز کو انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں مصر کے محمد شرف نے شکست دے دی۔

انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کا فائنل نیو جرسی میں منعقد ہوا، جس کی مجموعی انعامی رقم 3 ہزار ڈالرز تھی۔ فائنل میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا ،احسن ایاز کو تینوں گیمز میں 11-9، 11-9، 18-16 کے سکور سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ احسن ایاز نے حالیہ مہینوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور کئی اہم سکواش ٹورنامنٹس میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں