بھارتی سپنر ایشون نے مرلی دھرن کا ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا
کانپور(سپورٹس ڈیسک ) بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مین آف دی سیریز کا ایوارڈ جیتنے کے بعد ایشون نے سری لنکا کے مری دھرن کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ جیتنے کا ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا۔
مری دھرن نے اپنے کیریئر میں 56 ٹیسٹ سیریز میں 11 بار پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ اپنے نام کیا جبکہ ایشون نے 11 پلیئر آف دی سیریز ایوارڈ اپنی 35 سیریز میں جیتے ہیں۔