دی ہنڈرڈ لیگ:غیر ملکی پلیئرز کی حد معاوضے میں اضافے کا منصوبہ

 دی ہنڈرڈ لیگ:غیر ملکی پلیئرز کی حد  معاوضے میں اضافے کا منصوبہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے دی ہنڈرڈ لیگ میں غیرملکی پلیئرز کی حد اور معاوضے میں اضافے کا منصوبہ بنالیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرنچائزز پسندیدہ غیر ملکی سٹارز کو براہ راست کئی برسوں کے معاہدوں کی پیشکش کرپائیں گے تاہم فی سیزن مالیت 3 لاکھ پاؤنڈ (یعنی 11 کروڑ پاکستانی روپوں سے زائد) تک ہوسکتی ہے ۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ ٹورنامنٹ کے ڈرافٹ سسٹم کی منظوری دے گا بعدازاں یہ قانون لاگو ہوجائے گا۔بورڈ ہر ٹیم کو پلیئنگ الیون میں 4 غیرملکی کرکٹر کو شامل کرنے کی اجازت دینے پر بھی غور کر رہا ہے ، موجودہ حد 3 پلیئرز کی ہے ، ایونٹ میں شامل ہر ٹیم سردست مینزاور ویمنز کھلاڑیوں اور کوچز کی تنخواہوں پر تقریباً 1.9 ملین پاؤنڈ سالانہ خرچ کرتی ہیں۔معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد یہ 3.5 ملین پاؤنڈ سالانہ ہونے کا امکان ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں