شان مسعودکے ٹیسٹ کرکٹ میں 2000رنز مکمل ،خصوصی شرٹ کاتحفہ
ملتان(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کو ٹیسٹ کرکٹ میں دو ہزار رنز مکمل ہوگئے اورانہیں شرٹ گفٹ کی گئی۔۔
انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں انہوں نے 151 رنز کی اننگز تراشی تھی اور اس کے ساتھ ہی ٹیسٹ کرکٹ میں 2ہزار رنزمکمل کئے تھے جس پر پاکستانی ڈریسنگ روم میں کوچ جیسن گلسپی نے کپتان شان مسعود کو خراج تحسین پیش کیا ، مبارکباد دی اور پی سی بی آفیشلز کی جانب سے خصوصی شرٹ تحفے میں پیش کی ، جس پر ریکارڈ کی مناسبت سے 2000 لکھا تھا ۔ شان مسعود نے یہ ریکارڈ 35 میچز کھیل کر اپنے نام کیا۔