14 بلند چوٹیاں سر کرنیوالے شہروز کاشف پہلے کم عمر پاکستانی

14 بلند چوٹیاں سر کرنیوالے شہروز کاشف پہلے کم عمر پاکستانی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )کوہ پیما شہروز کاشف دنیا کی آٹھ ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بن گئے ہیں۔

گزشتہ روز22سالہ شہروز کاشف کے انسٹاگرام سے پیغام شیئر کیا گیا کہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 3 بجکر 30 منٹ پر شہروز کاشف نے 8027 میٹر بلند چوٹی شیشاپنگما کو کامیابی سے سر کر لیا ہے ،انسٹاگرام کی ایک اور پوسٹ میں شہروز نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘آج میں شیشاپنگما کی چوٹی پر کھڑا ہوں، دنیا کی 8 میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیوں کو فتح کر کے اپنا سفر مکمل کر رہا ہوں۔ ‘میں اس وقت جو محسوس کر رہا ہوں اس کا اظہار الفاظ میں نہیں کر سکتا ہے ۔ برسوں کی انتھک محنت، فنڈز کے لیے جدوجہد، اجازت نامے ، ٹھنڈ، صحت کے شدید مسائل اور موت سے کھیل کر میں اس کامیابی تک پہنچا ہوں۔ یہ صرف میری ذاتی جیت نہیں ہے ، یہ پاکستان کی جیت ہے ، پاکستان کا پرچم دنیا کی بلند ترین چوٹیوں پر لہرا رہا ہے ۔دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہروز کاشف کو ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ شہروز کاشف ہمیں آپ پر فخر ہے ، جیتے رہو۔واضح رہے کہ شہروز کاشف سرباز خان کے بعد دوسرے پاکستانی ہیں جنہوں نے تمام 14 بلند ترین چوٹیاں سر کی ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں