وسیم اکرم جوا کمپنی کے برانڈ ایمبیسیڈر ،پروموشن ویڈیو بھی شیئر

وسیم اکرم جوا کمپنی کے برانڈ  ایمبیسیڈر ،پروموشن ویڈیو بھی شیئر

لاہور(سپورٹس ڈیسک )سوئنگ کے سلطان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم بیٹنگ سائٹ (جوئے کی کمپنی) کیلئے برانڈ ایمبیسیڈر بن گئے ۔

کھیلوں پر بیٹنگ (جوا) لگانے والی سائٹ باجی کی پروموشن ویڈیو میں کئی معروف شخصیات شامل ہیں ۔پاکستان میں جوا کمپنی کی تشہیر پر پابندی عائد ہے تاہم اسکے باوجود سابق کرکٹر وسیم اکرم نے بھارتی بیٹنگ ایپ کمپنی کیلئے پروموشن کیلئے بطور برانڈ ایمبیسیڈر ویڈیو شوٹ کی اور اُسے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر بھی کیا۔ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ باجی (جوا ایپ) پر سنجیدہ تفریح اور جوش کیلئے میرے ساتھ شامل ہوں، آئیے سنسنی سے لطف اندوز ہوں اور ایک یادیں بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں