لیگ سپنر ابرار احمد ڈینگی کاشکار، سیریز سے باہر

لیگ سپنر ابرار احمد ڈینگی  کاشکار، سیریز سے باہر

ملتان (سپورٹس رپورٹر)پاکستانی لیگ سپنر ابرار احمد ڈینگی کاشکار ہوکر ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ، ابرار احمد کوتیز بخار کی وجہ سے ہسپتا داخل کرایاگیا تھا۔۔

 جہاں ان کی طبیعت بحال نہ ہوسکی جس کی وجہ سے وہ پہلے ٹیسٹ کے آخری روز بیٹنگ کیلئے بھی نہ آئے ، اس طرح آخری روز پاکستان کے تین کھلاڑیوں نے بیٹنگ کی ،ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ ابرار احمد ڈینگی وائرس کا شکار ہیں اور انکا علاج جاری ہے اسی لئے وہ بیٹنگ کے لئے نہیں آئے ،وہ سیریز کے باقی میچوں میں کھیلنے کے قابل نہیں ہیں ان کو مکمل ریکور ہونے میں ایک ماہ سے زائد کاعرصہ لگ سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں