ویمنزٹی 20ورلڈ کپ :آسٹریلیا کی بھارت کو ہرا کر سیمی فائنل میں رسائی
شارجہ (سپورٹس ڈیسک)ویمنز ٹی 20ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 9رنز سے ہرا کرسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
شارجہ میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں آسٹریلیا نے 8وکٹوں پر 151رنزبنائے ،بھارت کی ٹیم 9وکٹوں پر 142رنزبناسکی ۔شارجہ میں ہی گروپ بی کے ایک میچ میں انگلینڈ نے سکاٹ لینڈ کو 10وکٹوں سے شکست دی ۔سکاٹ لینڈ نے 6وکٹوں پر109رنزبنائے ،انگلینڈ نے ہدف 10اوورزمیں بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائیگا۔