آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان
سڈنی (سپورٹس ڈیسک)کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا، پیٹ کمنز ٹیم کی قیادت کریں گے ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔شین ایبٹ، کوپر کنولی، جیک فریزر مکگرک، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلس، مارنوس لابوشین اور گلین میکسویل کینگروز ٹیم میں شامل ہیں۔سٹیو سمتھ، مچل سٹارک، میتھیو شارٹ، مارکوس سٹوئنس اور ایڈم زمپا بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔