شاہین آفریدی کا ریڈ بال کرکٹ سے کنارہ کشی پر غور

 شاہین آفریدی کا ریڈ بال  کرکٹ سے کنارہ کشی پر غور

ملتان(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے فاسٹ با لر شاہین آفریدی موجودہ صورتحال پر مایوس ہیں اور انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی نے قریبی دوستوں سے گفتگو میں ریڈ بال کرکٹ چھوڑنے کا عندیہ دیا ہے ، نوجوان فاسٹ با لر وائٹ بال کرکٹ پر فوکس رکھنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں بابر اعظم، فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کو ڈراپ کیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں