کھلاڑی کو تھپڑ مارنے پر بنگلادیش کے ہیڈکوچ معطل ،فل سمنز عبوری کوچ ہونگے

کھلاڑی کو تھپڑ مارنے پر بنگلادیش کے  ہیڈکوچ معطل ،فل سمنز عبوری کوچ ہونگے

ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک ) کھلاڑی کو تھپڑ مارنے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ہیڈکوچ چندیکا ہتھورا سنگھے کو معطل کردیا،بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے مطابق ہیڈکوچ چندیکا ہتھورا سنگھے کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا ہے ۔

 معطلی کے 48 گھنٹوں بعد چندیکا ہتھورا سنگھے کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ 2023 کے دوران لگنے والے الزام کی تحقیقات کی تھیں۔ ایک کھلاڑی نے الزام لگایا تھا کہ ہتھورا سنگھے نے انہیں تھپڑ مارا تھا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے فل سمنز کو عبوری کوچ مقررکردیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں