اجے جڈیجا نے کوہلی کو دولت میں پیچھے چھوڑ دیا

اجے جڈیجا نے کوہلی کو دولت میں پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )اجے جڈیجا نے کوہلی کو دولت میں پیچھے چھوڑ دیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق دسہرہ کے موقع پر نوانا نگر کے مہاراجہ جام صاحب نے سابق بھارتی کرکٹر اجے جڈیجا کو 1 ہزار 450 کروڑ روپے سے زائد دولت کا وارث قرار دیا ہے ۔

یہ رقم ملنے کے بعد اجے جڈیجا بھارت میں کھیلوں میں سب سے زیادہ امیر شخصیت بن جائیں گے ، سابق بھارتی کرکٹر حیران کُن طور پر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں جنکی مجموعی مالیت کا تخمینہ تقریباً 1 ہزار کروڑ ہے ۔بھارت کے ڈومیسٹک ایونٹ رنجی ٹرافی اور دلیپ ٹرافی کا نام بھی جڈیجہ کے رشتہ داروں کے ایس رنجیت سنگھ اور کے ایس دلیپ سنگھ کے نام پر رکھا گیا ہے ،اجے جڈیجا نے 1992 سے 2000 تک بھارتی ٹیم کیلئے 196 ون ڈے اور 15 ٹیسٹ میچز کھیل رکھے ہیں اور وہ شاہی خاندان کی اولاد ہیں، انکے والد دولت سنگھ جڈیجا جام نگر سے 3 بار رکن اسمبلی رہے تھے ۔مہاراجہ جام صاحب نے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اجے جڈیجہ کی بدولت اپنا وارث مل گیا ہے ، جام نگر کے لوگوں کی خدمت کی ذمہ داری اٹھانا واقعی ایک اعزاز ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں