اولی سٹون نے شادی کے چوتھے روز ہی ٹیم کو جوائن کرلیا

اولی سٹون نے شادی کے  چوتھے روز ہی ٹیم کو جوائن کرلیا

ملتان (سپورٹس رپورٹر )انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اولی سٹون نے شادی کے چوتھے روز ہی ملتان میں ٹیم کو دوبارہ جوائن کرلیا۔

پاکستان کیخلاف سیریز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران اپنی شادی کے باعث انگلش فاسٹ بولر چھٹیاں لے کر انگلینڈ روانہ ہوگئے تھے ۔اولی سٹون نے جیسیکا نامی لڑکی سے شادی کی جس کی تصاویر اور ویڈیو کرکٹر سمیت فوٹوگرافرز نے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔انگلش فاسٹ بولر پاکستان کیخلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب ہونگے ۔

،واضح رہے کہ پاک انگلینڈتیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں