پاکستان میں کرکٹ دیکھنا ہمیشہ سے جذبے سے بھرپور رہا پولیٹیکل قونصلر برطانوی ہائی کمشنر

 پاکستان میں کرکٹ دیکھنا ہمیشہ  سے جذبے سے بھرپور رہا  پولیٹیکل قونصلر برطانوی ہائی کمشنر

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک ) برطانوی ہائی کمشنر کی پولیٹیکل قونصلر زوئے وے نے کہا ہے کہ میں اپنی بہن کو دیکھ کر کرکٹ کی مداح بنی، اوول کرکٹ گراؤنڈ کے پاس رہنے کے بعد ایسا ہو نہیں سکتا ۔۔

کہ آپ کرکٹ کے مداح نہ ہوں۔ پاکستان میں کرکٹ دیکھنا ہمیشہ سے جوش جذبے سے بھرپور رہا ہے ، خوش قسمت ہوں کہ جب انگلینڈ نے 2022 میں کافی عرصہ بعد پاکستان کا تاریخی دورہ کیا تو میں پاکستان میں موجود تھی۔ برطانیہ میں پاکستان کے بہت شائقین موجود ہیں، انگلینڈ سے تقریباً ڈیڑھ سو شائقین پاکستان پہنچے ہیں، انگلینڈ کے شہری پاکستان کرکٹ کی محبت میں پہنچے ہیں اور جب واپس جائیں گے تو پاکستان کو مزید بہتر سمجھ کر جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں