پاکستان کرکٹ کے ماحول کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں:گلیسپی

پاکستان کرکٹ کے ماحول کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں:گلیسپی

راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک ) قومی ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ جس دن پاکستانی ٹیم اچھا پرفارم نہ کرے تو سابق کھلاڑی اور میڈیا تنقید کرتے ہیں۔۔

سابق کھلاڑیوں سے اچھے الفاظ سننے کو ملیں تو کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھتاہے ،غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم تھا کہ پاکستان کی کوچنگ کرنا چیلنجنگ ہوگا، اس مرتبہ پاکستان کی کوچنگ کرنا ماضی کے تجربات سے مختلف ہے ۔ جب کوچنگ آفر ہوئی تو مجھے بتایا گیا کہ پاکستان کیلئے طویل پلان ہیں۔ پاکستان کرکٹ کے ماحول کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں، پاکستان کرکٹ میں ایڈجسٹ ہونے سے متعلق روز سیکھتا ہوں، شان مسعود کو آسٹریلیا میں کپتانی دی گئی جو مشکل دورہ تھا، شان مسعود کھلاڑیوں کے ساتھ اچھے انداز میں رہتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں