پاکستان اور یو ای اے جوجٹسو کے فروغ کیلئے ملکر کام کرینگے

پاکستان اور یو ای اے جوجٹسو  کے فروغ کیلئے ملکر کام کرینگے

کراچی(سپورٹس ڈیسک )پاکستان اور متحدہ عرب امارات کھیل کے میدان میں ایک دوسرے سے تعاون کرینگے ۔

اس حوالے سے گورنر ہاؤس میں باہمی مفاہمت کے معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی مہمان خصوصی تھے ۔ 

 

معاہدے کے تحت سندھ میں جوجٹسو کے فروغ کے لیے کام کیا جائے گا، تعلیمی اداروں میں جوجٹسو کی تربیت کا اہتمام کیا جائے گا، باصلاحیت کھلاڑیوں کو خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی، اس حوالے سے سندھ جسٹو ایسوسی ایشن خصوصی معاونت کرے گی۔معاہدے کے تحت پاک یو اے ای جوجٹسو فرینڈ شپ کپ کا انعقاد ہوگا، انٹر اسکول جوجٹسو چیمپئن شپ منعقد ہوگی اور جوجٹسو اولمپیاڈ 2025 منعقد کی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں