ویمنز کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس میں بہتر آرہی :ارم جاوید

ویمنز کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس میں بہتر آرہی :ارم جاوید

لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی پلیئر ارم جاوید نے کہا ہے کہ ویمنز ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آرہی ہے ۔۔

 ہم اُن ٹیموں کو ہرانے لگ گئے ہیں، جن سے پہلے ہارے تھے ۔میڈیا سے گفتگو میں ارم جاوید نے کہا کہ جن پلیئرز کو دیکھ کر کرکٹ شروع کی، وہ آج ہمارے مینٹورز ہیں، جو کافی اچھی بات ہے ۔ ٹاپ پلیئرز کے مینٹور لگنے سے ویمن کرکٹرز کو فائدہ ہوگا، ہمیں اگر کوئی مسئلہ ہوگا تو ہم مینٹورز کے پاس جا کر مشورہ لے سکتے ہیں، ویمن کرکٹ کا پول اب کافی بڑھ چکا ہے ، اگر ایسے ہی ایونٹس چلتے رہے تو پاکستان خواتین کرکٹ کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔ نئی لڑکیوں کے آنے سے مقابلہ بڑھا ہے اور سینئرز پر بھی پرفارم کرنے کا دباؤ بڑھا ہے ، اگر سامنے سے تگڑا مقابلہ ہو تو ہماری کرکٹ بھی بہتر ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...