وزیر اعلیٰ مریم اور نواز شریف کی قومی ٹیم کو فتح پر مبارکباد
لاہو(سپورٹس ڈیسک )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آسٹریلیا کیخلاف ایڈیلیڈ میں 28 سال بعد ون ڈے میچ میں فتح پر مبارکباد دی ہے -
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو شاباش دی اور حارث رؤف،صائم ایوب اور عبداللہ شفیق کی شاندار کارکردگی کو سراہا- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ امید ہے پاکستانی کرکٹ ٹیم فتح کا تسلسل برقرار رکھے گی۔