انڈر 19 ویمنز سکلز کیمپ آج سے کراچی میں شروع ہوگا
کراچی (سپورٹس ڈیسک )انڈر 19 ویمنز سکلز کیمپ آج سے کراچی میں شروع ہوگا۔انڈر 19 سکلز کیمپ میں 32 کھلاڑی حصہ لیں گی۔
ان کھلاڑیوں کا انتخاب حالیہ قومی انڈر19 ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کی پرفارمنس کی بنیاد پر کیا گیا ہے ۔ کیمپ مستقبل قریب کے دو ہائی پروفائل ٹورنامنٹس کے لئے مدد گار ثابت ہوگا۔